تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:9

دبنگ خان کی آنکھو میں آنسو

آج نیوز - بالی وڈ میں دبنگ خان کا طوطی بولتا ہے لیکن وہ کون ہے جس نے سلو بھائی کو رولا دیا ۔سلو بھائی نے بالی وڈ میں کئی نئے چہرے نہ صرف متعارف کروائے ہیں بلکہ ان کو رہنمائی بھی فراہم کی ہے اور ارجن کپور بھی ایسے ہی شخص ہیں جن کو سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا ہے اور اب ارجن کپور بھی بتدریج کامیابی کی سیڑھی چڑھ رہے ہیں ۔پہلے انہوں نے عشق زادے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور فلم نے بالی وڈ پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے ۔ارجن کپور کی ایک اور فلم اورنگزیب کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے ۔ارجن نے جب یہ ٹریلر سلو بھائی کو دکھایا تو سلو بھائی پر اچانک کچھ وقت کیلئے سناٹا چھا گیا اور پھر ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے ۔کہا جارہا ہے کہ سلمان خان نے یہ ٹریلر بہت پسند کیا ہے اور وہ سلمان خان کے خوشی کے آنسو تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.