9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:24
حافظ آباد:لوڈشیڈنگ کیخلاف وکلاء کی ہڑتال،عدالتی بائیکاٹ
آج نیوز - حافظ آباد اور گردونواح میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کر دیا۔واپڈا کی جانب سے حافظ آباد شہر میں اٹھارہ جبکہ دیہات میں بیس گھنٹے کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے مکمل ہڑتال کی اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کردیا۔ ہڑتال کے باعث کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔ سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی کئی گھنٹے کی طویل لوڈ شیدنگ کے باعث کاٹن پاور لومز فیکٹریاں بھی بند ہو کر رہ گئیں ہیں جس سے ہزاروں مزدور بے روز گار ہو گئے ہیں۔