9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:23
پنجاب میں بجلی کا بحران، ہفتے میں دوچھٹیوں کا فیصلہ اعلان
جیو نیوز - لاہور…بجلی کے شدید بحران کے باعث پنجاب کابینہ نے ہفتے میں دوچھٹیوں کا اعلان اور وفاق سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔لاہور میں ایوان وزیر اعلیٰ میں نگران پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی کی زیر صدارت ہوا جس میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر اہم فیصلے کئے گئے اورپنجاب کابینہ نے ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نیوفاقی حکومت سے لوڈشیڈنگ کم کرنے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کے ایشو پر مشترکہ مفادات کاکونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی بچت کے لئے تمام طریقے اپنائے جائیں گے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ وزیرا عظم سے خود ملیں گے اور لوڈشیڈنگ میں کمی کے لئے وفاقی مشینری کو متحرک کرائیں گے ،اُدھر سابق وزیر اعلی پنجاب شہبا ز شریف نے اپنے دور حکومت میں ہفتے میں دو چھٹیاں دینے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔