9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:33
پنجاب:خسرہ تاحال بے قابو،119 بچے مرض کا شکار
آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرے کے مرض پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا،چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک سو انیس بچوں میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور ،گوجرانوالہ،فیصل آباد،راجن پور، جھنگ، راولپنڈی،گجرات،اور مظفرگڑھ سمیت دیگر اضلاع میں مزید ایک سو انیس بچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے،چار ماہ میں متاثرہ بچوں کی مجموعی تعدادآٹھ ہزار تین سو تینتیس تک جاپہنچی ہے،صوبہ بھر میں ہلاکتوں کی تعداد انتالیس ہوگئی ہے،اس وقت لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں خسرے کے مرض میں مبتلا پچاس بچے زیرعلاج ہیں۔