تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:44

سرمایہ کاری میں کمی سے معاشی بحران پیدا ہوا،اے ڈی بی

آج نیوز - ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری میں کمی، بلند افراط زر، مالیاتی اور توازن ادائیگی کے خسارے سے معاشی بحران پیدا ہوا۔ پانچ سال سے پاکستان کی معاشی ترقی گھٹ رہی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈیولپمنٹ آوٴٹ لک دوہزار تیرہ، ایشین انرجی چیلنجز رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں کہا ہے کہ دوہزار آٹھ سے مسلسل پاکستان کی اقتصادی شرح افزائش میں کمی دیکھی جا رہی ہے، اور مالی سال دوہزار بارہ میں معاشی ترقی تین اعشایہ سات فیصد رہی، رپورٹ میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی، بڑھتے مالیاتی خسارے، توانائی کے بدترین بحران، مہنگائی اور کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے کو معاشی ترقی میں کمی کے اہم اسباب قرار دیا گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق توانائی بحران کی وجہ سے صنعتی پیداوار میں کمی ہوئی، ٹیکسٹائل سیکٹر نے معمولی ترقی کی، تاہم زرعی شعبے کی شرح افزائش تین اعشاریہ ایک فیصد رہی، صنعتی شعبے نے تین عشاریہ چار فیصد کی رفتار سے ترقی کی، جبکہ خدمات کے شعبے کی نمو چار فیصد رہی، ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح تین عشاریہ چھ فیصد رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.