تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:53

کنگنا کے مطالبات ماننے سے انکار

آج نیوز - بالی و ڈ ہدایت کار کرن جوہر نے اداکارہ کنگنا رنالٹ کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔چھبیس سالہ اداکارہ کنگنا آجکل کرن جوہر کی فلم انگلی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔فلم کی شوٹنگ زیادہ تر رات میں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کنگنا پر سکون نیند نہیں لے پارہی ہیں کیونکہ صبح گردونواح میں شور وشرابا ہورہا ہوتا ہے ،لہذا کنگنا نے کرن سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کو قریب میں کسی ہوٹل میں کمرہ لے کر دیا جائے تاکہ وہ پرسکون نیند لے سکیں لیکن کرن کی پروڈکشن ٹیم نے انکار کردیا ہے۔ٹیم کا موقف ہے کہ دوران شوٹنگ وہ اداکاروں کو ہرممکن سہولت فراہم کرتے ہیں ،لہذا وہ ان کو ہوٹل میں کمرہ لے کر نہیں دے سکتے ،جس کے بعد سے کنگنا کرن جوہر پر برہم ہیں اور اس حوالے سے شکایات اپنے دوستوں کو کررہی ہیں ،تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کرن جوہر کنگنا کی شکایت سنتے ہیں یا پھر ایک کان سے سن کر دوسرے سے اڑادیتے ہیں اس کیلئے مداحو ں کو انتظار کرنا پڑے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.