تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:14

عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید پر دائر اعتراضات مسترد

آج نیوز - الیکشن ٹربیونل راولپنڈی نے شیخ رشید احمد سمیت پانچ امیدواروں پر دائر اعتراضات مسترد کر دیے۔ الیکشن میں کاغذات نامزدگی مسترد یا اعتراضات پرا پیلوں کی سماعت راولپنڈی میں ہوئی ، چھتیس اپیلیں دائر کی گئی۔ جن میں سے شیخ رشید احمد سمیت پانچ امیدواروں پر دائر اعتراضات مسترد کر دیے گئے اور ریٹرنگ افیسر کے فیصلے برقرار رہے۔ الیکشن ٹربیونل نے پی پی ستائیس سے دوہری شہریت والے انور الحسنات کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے، الیکشن ٹربیونل کا این اے اڑتالیس سے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی اور اعتراض ختم کر کے درخواست دوبارہ داخل کرانے کی ہدایت کی۔ مسلم لیگ ن کے چوہدری نثار علی خان سمیت ستائیس امیدواروں کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کر لی۔ ریٹرنگ افیسرز کو نوٹسز جاری کر دیے اور دس اور گیارہ اپریل کو ریکارڈ طلب کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.