تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:24

شیرازی اورملکانی برادری کا پی پی سے علیحدگی کا اعلان

آج نیوز - پیپلزپارٹی کو ایک اورجھٹکا ، ٹھٹھہ سے شیرازی اورملکانی برادران نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اویس مظفرٹپی کے خلاف محاذ بنا لیا، شیرازی برادران نے فنکشنل لیگ سے بھی رابطے کر لیے۔اویس مظفر ٹپی کا نام اب گمنام نہیں رہا، پیپلز پارٹی صدر زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی کو نہ صرف سندھ اسمبلی میں لانا چاھتی ہے بلکہ بعض اطلاعات کے مطابق انہیں سندھ کا اگلا وزیر اعلیٰ بھی بتایا جاتا ہے، پیپلز پارٹی نے صدر زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی کو پی ایس اٹھاسی، گھوڑا باری، ٹھٹہ سے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ تو دے دیا مگر یہ سودا مہنگا پڑگیا،نہ صرف ٹھٹہ پیپلز پارٹی کی ملکانی برادری اٹھ کھڑی ہوئی بلکہ چھ ماہ پہلے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالی شیرازی برادران بھی ان کے ساتھ جا کھڑے ہوئے، پریس کانفرنس میں شیرازی برادران اورملکانی براداران نے پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا، اعجازشاہ شیرازی کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ کی دو قومی اور پانچ صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کی حثیت سے حصہ لیں گے اور پیپلزپارٹی کے خلاف امیدوار کھڑے کیے جائیں گے،اعجازشاہ شیرازی کا کہنا تھا کہ اویس مظفر ٹپی ٹھٹھہ کا رہائشی بھی نہیں، غلام قادرملکانی نے کہا کہ پانچ سال سے پیپلزپارٹی میں ہیں مگر ٹکٹ کے معاملے پر نظرانداز کیا گیا جس کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا، ماضی میں انتخابی نتائج کی روشنی میں ٹھٹہ کی سیاست شیرازی برادری کے گرد گھومتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.