9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:24
ای سی پی :ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان صحافیوں پر برس پڑے
آج نیوز - ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں پر گرج چمک کے ساتھ برس پڑے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے تیکھے سوالات کا سلسلہ جاری تھا جو ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کی طبع نازک پر گراں گزرا۔پھر کیا تھا دیکھتے ہی دیکھتے خان صاحب چراغ پا ہوگئے۔بات یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ نوک جھوک کا یہ سلسلہ کچھ دیر مزید چلتا رہا۔اس دوران خان صاحب وقفے وقفے سے اپنے جذبات کا اظہار فرماتے رہے۔غصے کا یہ عالم تھا کہ ایڈیشنل سیکرٹری صاحب کے منہ سے کف نکلنے لگا جسے صاف کرنے کیلئے انہیں رومال کی ضرورت پڑگئی۔