تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:40

سندھ ہائیکورٹ:انتخابی اعتراضات کی سماعت، 34 اپیلیں دائر

آج نیوز - انتخابی اعتراضات کی اپیلوں کی سماعت کے لئے قائم سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں مزید چونتیس اپیلیں دائر کردی گئیں جبکہ پانچ اپیلوں کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے گئے ۔ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے انتخابی اعتراضات کی سماعت کے لیے قائم کیے گئے تین رکنی ٹریبونل میں مزید چونتیس درخواستیں دائر کی گئیں، کاغزات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف امیدواروں کی جانب سے اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا،تین رکنی بینچ نے سماعت کے بعد محمد بخش پہنور، توفیق علی ہوتی، ایس ایم فاروق، راجہ عارف سلطان اور رسول بخش دل کی جانب سے کاغزات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستوں پر ٹربیونل نے الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.