9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:53
پشاور: پولیس کا گودام پر چھاپہ،2 ملزمان گرفتار،شراب برآمد
آج نیوز - پشاورکے علاقے حیات آباد میں پولیس نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں گودام پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں شراب اور بیئرکین برآمد کرکے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا۔حیات آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انڈسٹریل اسٹیٹ گودام پر چھاپہ ما کر دوہزار نو سو بوتلیں شراب اور اٹھارہ ہزار چھ سو بئیرکین برآمد کرکے دو ملزمان گل زمان اور بھائی جان سکندر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ پولیس نیگودام کے مالکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔