تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:54

بھکر:آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق،ایک زخمی

آج نیوز - بھکر میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق جھنگ روڈ پر میلہ گراوٴنڈ میں بچے کھیل رہے تھے کہ آسمانی بجلی گرنے سے بارہ سالہ ہیبت اللہ، دس سالہ عمران اور بائیس سالہ حافظ جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچے مدرسے کے طالب علم تھے۔ آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نواحی گاوٴں دلے والا میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.