تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:13

لوڈشیڈنگ 3 سال میں ختم کردی جائیگی،عمران خان

آج نیوز - تحریک انصاف نے منشور کا اعلان کردیا، عمران خان کہتے ہیں سترہ سے زائد وزارتیں نہیں ہوں گی۔ کرپشن کا خاتمہ اور بلدیاتی انتخابات نوے دن میں ،لوڈشیڈنگ تین سال میں ختم کی جائیگی۔اسلام آباد میں تحریک انصاف نیانتخابی منشور کا باقاعدہ اعلان کردیا، سکریٹری جنرل شیری مزاری نے منشور کے اہم نکات پیش کیے جس کے بعد منشور کا اعلان کیا گیا، تقریب سے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے بھی خطاب کیا،منشور کے تحت پاکستان کو فلاحی اسلامی مملکت بنایا جائیگا، عوام کو صحت اور تعلیم سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بلدیاتی انتخابات اور کرپشن کا خاتمہ نوے روز میں کیا جائیگا، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ دو سے تین سال میں ہو گا۔منشور کے تحت پی آئی اے کو وزارت دفاع سے ہٹا دیا جائے گا جبکہ ریلوے کی وزارت ختم کر دی جائیگی، وزارتوں کی تعداد پینسٹھ سے کم کر کے اٹھارہ کی جائیگی،منشور میں کراچی میں بدامنی پر قابو پانے کے لیے اسلحہ سے پاک کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ بڑے شہروں میں دہشت گردوں کی فنڈنگ کنٹرول کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے اتھارٹی بنائی جائے گی۔ پی ٹی آئی منشور کے مطابق صرف بیرونی امداد پر انحصار نہیں کیا جائے گا، ڈرون حملوں کے مخالف پالیسی اختیار کی جائے گی اور دوسروں کی جنگ نہیں لڑی جائیگی، منشور کے تحت دفاعی بجٹ کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے گا۔خارجہ پالیسی کے حوالے سے تحریک انصاف کے منشور میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور تمام ہمسایوں کے ساتھ امن، برابری اور تعمیری تعلقات رکھے جائینگے، قومی یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کا حل بھی پی ٹی آئی منشور کا حصہ ہے، چین کے ساتھ تعلقات میں اضافہ کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.