تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:43

سندھ ہائیکورٹ:میر علی بگٹی کا حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع

آج نیوز - نواب اکبر بگٹی کے پوتے محمد میرعلی بگٹی نے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔نواب اکبر علی بگٹی مرحوم کے پوتے محمد میر علی بگٹی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گذار پر بلوچستان کے مختلف تھانوں میں تین مقدمات قائم ہیں جن میں ایک مقدمہ دہشت گردی کا بھی ہے اور وہ ان مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں خدشہ ہے کہ ان کو پہلے ہی گرفتار کرلیا جائے گا لہذا عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کرسکیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.