9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:43
سندھ میں میٹرک امتحانات کے دوران نقل کاسلسلہ جاری
جیو نیوز - کراچی…سندھ بھرمیں میڑک کے امتحانات میں دوسرے روز بھی نقل کی جاتی رہی،پرچے امتحانی مراکز کے باہر سے حل کرکے اندر بھیجے گئے۔سکھر میں دسویں جماعت کاانگریزی کاپرچہ شروع ہونے کے کچھ ہی دیربعدامتحانی مراکزسے باہرآگیا اور باہر سے حل کر کے اندر بھیجا گیا۔خیرپور میں امیدوار کی جگہ دوسرا شخص امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا۔حیدرآباد کے بیشتر امتحانی مراکز میں کھلے عام نقل ہوتی رہی۔ اورانتظامیہ کا سختی کا دعویٰ دھرا کا دھرا رہ گیا۔بدین کی تحصیل گولاڑچی کے امتحانی مرکز میں بھی پرچے باہرسے حل کراکے اندر بھیجے گئے۔لاڑکانہ میں رینجرز اور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر داوٴد میمن نے مختلف مراکز پر چھاپے مار کر نقل کا مواد ضبط کرلیا۔اور نقل کرنے والے 20سے زائد طلبا کو امتحانی مراکز سے باہر نکال دیا۔میرپور خاص میں بھی نقل کا رجحان رہا۔دفعہ 144 کے باوجود غیرمتعلقہ افراد امتحانی مراکز میں آتے جاتے رہے۔ گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں کمرہ امتحان میں حل شدہ پرچہ تقسیم کیاگیا۔جیکب آباد کے مختلف مراکز میں بھی پرچے باہر حل کیے جاتے رہے۔