تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:48

کراچی:وکلاء کی ہڑتال ،شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ملتوی

آج نیوز - کراچی میں وکلا کی ہڑتال کے باعث شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔شاہ زیب قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن کی عدالت کے رو برو ہونی تھی کیس میں مزید دو گواہان کو بیانات قلم بند کرانے کے لیے عدالت لایا گیا، جبکہ ملزمان کو بھی پیش کیا گیا۔آج ہونیوالی سماعت میں عینی شاہد دانش اور دیگر کے بیانات قلم بند کیے جانے تھے، لیکن سانحہ نو اپریل پر کی جانیوالی ہڑتال کے باعث وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس سماعت مکمل کرنے کے لئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کومزید دس روز کی مہلت دے دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.