9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:48
قومی ون ڈے کرکٹ:خرم منظور کی سینچری،سوئی ناردرن کو شکست
آج نیوز - قومی ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں خرم منظور کی شاندارسینچری نے پورٹ قاسم کو سوئی ناردرن گیس کے خلاف اپ سیٹ کامیابی دلوادی۔ لاہورمیں سوئی ناردرن گیس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دوسواڑتیس رنزبنائے۔ اظہرعلی نے پچانوے اور محمد رضوان نے تراسی رنز اسکورکیے۔ کپتان مصباح الحق صرف ایک رن بناسکے۔ جواب میں پورٹ قاسم نے اوپنرخرم منظور کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت ہدف تینتالیس ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ خرم منظور نے ایک پندرہ رنز کی اننگز کھیلی۔ زرعی بینک نے خان ریسرچ لیبارٹری کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ لاڑکانہ میں حبیب بینک نے اسٹیٹ بینک نے دلچسپ مقابلے بعد تین وکتوں سے ہرایا۔ کراچی میں واپڈا نے یو بی ایل چھیتر رنز سے ہراکرکامیابی حاصل کی۔