تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:48

نو ماہ میں مجموعی سیلز ٹیکس وصولیاں 56 ارب روپے سے تجاوز

آج نیوز - نو ماہ کے دوران مجموعی سیلز ٹیکس وصولیاں چھپن ارب روپے سے تجاوز کر گئیں، سندھ چوبیس ارب بیاسی کروڑ روپے وصولی کے ساتھ سرفہرست رہا۔ جولائی سے مارچ دو ہزار تیرہ تک سندھ اور پنجاب میں خدمات پر سیلز ٹیکس وصولیاں مجموعی طور پر چھپن ارب اٹھارہ کرور بیس لاکھ روپے رہیں،، جس میں سے سندھ ریونیو بورڈ نے چوبیس ارب بیاسی کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا،، ساتھ ہی پنجاب ریونیو اتھارٹی کی سیلز ٹیکس کلیکشن چوبیس ارب روپے رہی۔ جبکہ اس دوران بلوچستان میں خدمات پر ایک ارب بیس کروڑ روپے اور خیبر پختونخوا میں تین ارب بیس کروڑ روپے اور کیپیٹل ٹیریٹری میں دو ارب نوے کروڑ روپے سیلز ٹیکس وصول کیا گیا۔ اس طرح سندھ سب سے زیادہ سیلز ٹیکس وصولیوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔ صرف مارچ میں ایس آر بی نے دو ارب اکاون کروڑ روپے سیلز ٹیکس جمع کیا۔ جو گزشتہ سال کے مقابلے میں انیس فیصد زائد ہے۔ رواں مالی سال ایس آر بی نے سیلز ٹیکس وصولی کا ہدف بتیس ارب روپے اور پنجاب ریوینیو اتھارٹی نے پینتیس ارب روپے مقرر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.