تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:54

آئی ایم ایف کیساتھ روابط برقرار رکھنا ہونگے، وزارت خزانہ

آج نیوز - وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مالیاتی عدم توازن کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ روابط برقرار رکھنا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سکریٹری فنانس ناصر کھوسہ نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں کم آمدن کے باوجود حکومت کے بے تحاشہ اخراجات کی وجہ سے خسارہ خطرناک حد تک بڑھتا جارہا ہے، ایسی صورتحال میں حکومت کو آئی ایم ایف سے نیا قرضہ لینے یا نہ لینے کے باوجود روابط برقرار رکھنا چاہئیں۔ سکریٹری خزانہ نے بتایا کہ معیشت کو ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں کمی، مالیاتی خسارہ، حکومتی قرضے، قرضوں پر سود کی ادائیگیاں ، وسائل میں کمی، بے تحاشہ سبسڈیز،غربت، بڑھتے ہوئے تنخواہوں کے بل، شرح منافع میں کمی اور صوبوں اور وفاق کے درمیان وسائل کی تقسیم جیسے کئی بڑے مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں قرضوں کا تناسب بڑھ رہا ہے ،اوردو ہزار آٹھ سے حکومتی قرضوں میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.