تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:3

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 10 فیصد کمی

آج نیوز - رواں مالی سال سست معاشی کارکردگی اور اقتصادی مسائل کے باوجود آٹھ ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے چوو ن کروڑ ڈالر سے زائد منافع اپنے وطن ارسال کیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے فروری دو ہزار تیرہ تک غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ڈیویڈنڈ اور منافع کی مد میں چوون کروڑ اسی لاکھ ڈالر بیرون ملک ارسال کئے جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں تین فیصد کم ہیں۔ دوسری جانب ملک میں توانائی کے بحران، خراب انفرا اسٹرکچر اور بدترین امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں دس فیصد کمی آئی، اور یہ صرف پچاس کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر تک محدود رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی سست روی کے باوجود ملکی ادارے سرمایہ کاروں کو پر کشش منافع دے رہے ہیں، اور زرمبادلہ کے ذخائرمیں مسلسل کمی جیسی صورتحال میں منافع کی بیرون ملک ترسیل میں کمی معیشت کے لئے ایک اچھا اشارہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.