10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:59
ملائیشیا :پانچ مئی کو الیکشن کا اعلان
آج نیوز - ملائیشیا کی حکومت نے آئندہ ماہ ملک میں عام انتخابات کا اعلان کردیا۔ملائیشیا کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ عام انتخابات پانچ مئی کو ہونگے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم بیس اپریل سے شروع کرسکتی ہیں ۔واضح رہے کہ ملائیشیا میں گزشتہ کئی دہائیوں سے یو ایم این او سیاسی جماعت کی حکومت قائم ہے لیکن اس مرتبہ امکان ہے کہ اس کو کرپشن سمیت دیگر الزامات کے سبب سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔