10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:15
سکھر:قائم علی شاہ پر اعتراضات،صدرڈسٹرکٹ بار پرحملہ
آج نیوز - سابق وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ پر اعتراضات داخل کرانے والے خیرپور ڈسٹرکٹ بار کے صدر منطور انصاری پر جیالے وکلاء نے حملہ کردیا، ڈسرکٹ بار کے صدر پٹتے ہے مگر ہائی کورٹ میں موجود پولیس تماشہ دیکھتی رہی۔ یہ کسی فلم کی شوٹنگ نہیں بلکہ ہمارے معاشرے میں انصاف کی فراہمی میں مدد دینے والے وکلا ہیں جو اپنے ہی ساتھی کو پیٹ رہے ہیں، پٹنے والے موصوف خیرپور ڈسٹرکٹ بار کے صدر منظور انصاری کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کرائے تھے۔ آج ہائی کورٹ سرکٹ بینچ سکھر میں سماعت کے بعد جیسے ہی باہر نکلے تو گھات لگائے بیٹھے جیالے وکلاء نے انہیں پہلے گھسیٹا پھر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی، ساتھیوں نے وکیل کو دھو دھو کر لہولہان کردیا۔ ساتھیوں سے دھنائی کے بعد منظور انصاری کا کہنا تھا کہ جیالے وکلاء کے حملے سے ثابت ہوگیا کہ قائم علی شاہ پر اعتراضات درست ہیں۔ منظور انصاری کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے باوجود وہ قائم علی شاہ کے خلاف اعتراضات واپس نہیں لیں گے۔