تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:54

لاہور:بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

آج نیوز - بھارتی سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔ بعض سکھ یاتریوں کے خوشی میں آنسو نکل آئے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان آکر انہیں جو پیار اور محبت ملی ہے وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔بھارت سے پندرہ سو سے زائد سکھ یاتری دو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے جب واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچے تو ان کا استقبال متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے کیا۔ اس موقع پر بھارتی سکھ یاتریوں نے کہاکہ یہاں کے لوگ بہت پیار اور محبت کرنے والے ہیں ،بعض سکھ یاتری پاکستانیوں کے حسن سلوک سے متاثر ہوکر آبدیدہ ہوگئے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے سکھ یاتریوں کے لیے واہگہ ریلوے اسٹیشن پر میڈیکل کیمپ اور کھانے کا بھی خصوصی انتظام کیا ہے۔سکھ یاتریوں کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کے ساتھ ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا ہوگا۔بھارتی سکھ یاتری اپنے دسویں گورو خالصہ کے تین سو چودھویں جنم دین کی تقریبات کے سلسلہ میں دس روز تک پاکستان میں قیام کرینگے۔ بھارتی سکھ یاتری انیس اپریل کو واپس بھارت روانہ ہونگے۔لوگوں کا کہناہے کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے تاہم دونوں ملکوں میں تعلقات بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.