تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:3

ایشین ہاکی فیڈریشن کا نویں ایشیا کپ کے پولز کا اعلان

آج نیوز - ایشین ہاکی فیڈریشن نے نویں ایشیا کپ کے پولزکا اعلان کردیا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔نواں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ چوبیس اگست سے یکم ستمبرتک ملائیشیا کے شہرایپوہ میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں پاکستان اوربھارت سمیت آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹیموں کودوپولزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے پاکستان، میزبان ملائیشیا، جاپان اور چائنیز تائپے پرمشتمل ہے جبکہ پول بی میں بھارت، کوریا، اومان اوربنگلہ دیش شامل ہیں۔ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ پاکستان اورکوریا کی ٹیمیں تین تین بارایشیا کپ جیت چکی ہیں جبکہ بھارت نے دوبارٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان نے انیس سوبیاسی، انیس سوپچیاسی اورانیس سونواسی میں بھارت کوشکست دیکرٹائٹل اپنے نام کیا۔ دوہزارنومیں ملائیشیا میں کھیلے جانیوالے آٹھویں ایشیا کپ میں پاکستان کوکوریا کیخلاف فائنل میں شکست ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.