10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:21
چوہدری شجاعت کاوزراء کے اختیارات کے تعین کا مطالبہ
آج نیوز - مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے چیف الیکشن کمشنر کو بھیجوائے گئے خط میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ نگران وزراء کے اختیارات کا واضح تعین کیا جائے۔ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت نے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ نگران وزراء کے فرائض کا واضح انداز میں تعین کیا جائے،انہوں نے خط میں مزید کہا ہے کہ بعض نگران وزرا نے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کر رکھا ہے،انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ نگران وزراء کے فرائض بارے واضح پالیسی کا اعلان کریں۔