تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:31

این آئی سی ایل کیس:امین فہیم کی عبوری ضمانت منظور

آج نیوز - وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے این آئی سی ایل کیس میں مخدوم امین فہیم کی پانچ لاکھ روپے میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔وفا قی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ثنااللہ غوری نے این آئی سی ایل کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر تجارت امین فہیم اور دیگر پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی، انہیں بارہ اپریل تک عدالت میں پیش کیا جائے جس کے بعد امین فہیم نے سندھ ہائی کورٹ سے دس دن کی حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی جس کی مدت جمعرات تک ختم ہونا تھی اس سے قبل امیں فہیم اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے اور اپنی ضمانت کی درخواست دی جس کو عدالت نے منطور کرتے ہوئے امین فہیم کی انتیس اپریل تک پانچ لاکھ میں عبوری ضمانت منظور کرلی

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.