11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:23
فخرالاسلام کے قاتلوں کو جلد گرفتارکیا جائے، الطاف حسین
آج نیوز - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد ا لطاف حسین کا کہنا ہے کہ فخرالا سلام کے قاتلوں کو فی ا لفور گرفتار کیا جائے اور ایم کیو ایم کے تمام نامزد امیدواروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ الطاف حسین نے حیدرآباد میں فخرا لاسلام کے قتل پر شدید غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قتل و غارت گیری سے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے، فخر ا لا سلام کے قتل کا فوری نوٹس لیا جائے۔ ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ شہداء کے سفاک قاتل اپنے منطقی انجام تک ضرور پہنچیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے تمام نامزد امید واروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔