11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:14
ووٹرلسٹوں کی چھپائی روکنے کیلئے متحدہ کی در خواست،الیکشن کمیشن کو نوٹس
جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی مومنٹ نے 11 نشستوں پر ووٹرلسٹوں کی چھپائی موخرکرنے کی در خواست سندھ ہائیکورٹ میں داخل کی ہے۔دائر کی گئی در خواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی حلقہ بندی پرفیصلہ آنے تک متعلقہ حلقوں کی ووٹر فہرست کی چھپائی موخر کی جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔