11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:34
حیدر آباد: فائرنگ، ایم کیو ایم کے امیدوار فخرالاسلام جاں بحق
آج نیوز - حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار فخرالاسلام کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق فخرالاسلام گھر سے باہر نکلے تو موٹرسائیکل پر سوار افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فخرالاسلام کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال پہنچا دی گئی۔فخرالاسلام حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے پی ایس سینتالیس اور این اے دو سو اکیس سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار تھے۔