تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:34

راجہ پرویز اشرف کے خاندان کی کرپشن کا پول کھل گیا

آج نیوز - وزارت ہاوٴسنگ کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوٴسنگ اینڈ ورکس میں سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے خاندان کی کرپشن کا پول کھول دیا، کمیٹی نے ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کی برطرفی اور کرپٹ افسروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوٴسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس چیئرمین شاہی سید کی سربراہی میں ہوا۔ وزارت ہاوٴسنگ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے وکیل کرنل ریٹائرڈ محمد عباس ملک کی جانب سے کمیٹی کو بتایا کہ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا داماد ٹھیکوں سے بارہ فیصد کمیشن لیتا تھا۔ پرویز اشرف کے پرسنل سیکریٹری لئیق خان یوسفزئی اور داماد، کنٹریکٹر سے ڈائریکٹ ڈیل کرتے تھے اور ٹھیکہ دینے سے قبل کوئی اشتہار نہیں دیا جاتا تھا۔ ٹھیکے کے بعد کنٹریکٹر کو صرف اڑتالیس فیصد رقم ملتی تھی، جس کے باعث وزارت ہاوٴسنگ کے منصوبوں میں غیر معیاری کام کیا گیا۔ ذمہ دران کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ کمیٹی نے ڈی جی پی ڈبلیو ڈی شاہ دین شیخ کیخلاف انکوائری کر کے رپورٹ پندرہ روز میں پیش کرنے اور انہیں عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوانے کی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.