11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:54
رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات 12 ارب ڈالر رہیں گی
آج نیوز - رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات بارہ ارب ڈالر تک ہی محدود رہیں گی۔ ٹاول مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری بدترین توانائی کے بحران کے باعث صنعتوں کو آئے دن گیس کی فراہم معطل رہنے سے ٹیکسٹائل کی صنعت تباہی کے دہانے پر آکھڑی ہوئی ہے، ایسی صورتحال میں رواں مالی سال ٹیکسٹائل کی برآمدات بارہ ارب ڈالر تک پہنچنا بھی انتہائی مشکل ہے ، جو گزشتہ سال چودہ ارب ڈالر تھی۔ انہوں نے بتایا کہ موسم سرما میں متعلقہ حکام نے موسم گرما میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی نارمل کرنے، ہفتہ وار بندش کے خاتمے اور گیس پریشر میں بحالی کی یقین دہانی کرائی تھی ، تاہم اب تک حالات جون کے توں ہیں ،،بلکہ ایس ایس جی سی نے ہفتہ وار دو دن کی بندش کا اعلان کردیا ہے۔ ایسے میں صنعتی پیداوار جاری رکھنا اور برآمدی ہدف کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔