11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:24
سوات: پولیس کا ملزم پر ہاتھ پاؤں باندھ کر تشدد
آج نیوز - سوات کے علاقے چپرپال پولیس نے تھانے میں ملزم پر ہاتھ پاوٴں باندھ کرتشدد کا نشانہ بنایا۔سوات کی تحصیل مٹہ کے چپرپال پولیس اسٹیشن میں ملزمان بونیرگل کو دو نیٹوں شیر بہادراورشیرزمان کو کھلے آسمان تلے باندھ دیا گیا۔ چپرپال پولیس اسٹیشن سے جاری ہونے والی وڈیو میں تینوں ملزمان ہتھکڑیوں سے بندھے ہوئے ہیں اوران کو ایک کھمبے کے ساتھ باندھ دیا گیا ہے تینوں ملزمان پر گزشتی تین دن سے تھانے میں پولیس تشدد کررہے ہیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان مصالحری کمیٹی کے دفتر کے سامنے باندھا گیا ور گزشتہ تین دنوں سے پولیس نے شدید تشدد کانشنہ بنایا، تینوں ملزمان قتل کے مقدمے میں گرفتار ہیں۔