11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:18
یورپی یونین کا مالی کیلئے پچاس ملین یور و کی امداد کا اعلان
آج نیوز - ٰیورپی یونین نے افریقی ممالک کی فورس اے ایف آئی ایس ایم اے کیلئے پچاس ملین یور و کی امداد کا اعلان کردیا ۔یہ فورس مالی میں باغیوں کیخلاف سرگرم ہے ۔پہلے مغربی افریقہ کے رہنماؤں نے امداد کا تخمینہ نو سو ملین سے زائد لگایا تھا ۔نائیجریا میں یورپی یونین کے سربراہ ڈیوڈ میک رائی نے کہا ہے کہ ای یو مالی میں خاص طور پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔