تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:24

حبکو کا نارووال پاور پلانٹ کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

آج نیوز - حبکو نے نارووال پاور پلانٹ کے انیس ارب روپے کے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔حکومت کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے دوسو پچیس میگا واٹ کا پلانٹ پندرہ روز سے مکمل بند ہے ۔حب پاور کمپنی حکومت کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاور پلانٹ کو چلانے کے ئلے تیل خرید نہیں سکتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہیک ہ رارووال پاور پلانٹ کے واجبات کی ادائیگی سے بجلی کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے میں فوری مدد ملے گی۔اور پاور پلانٹ نیشنل گرڈ میں دو سو پچیس میگاواٹ بجلی شامل کرکے بدترین لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ حبکو پاور کے سی ای او ظفر اقبال سوبانی نا کہنا ہے کہ وفاقی ویزر برائے پانی وبجلی ڈاکٹر مصدق ملک ،آئی پی پیز کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔ اور اس سلسلے میں تمام آئی پی پیز سے یکسان سلوک کیا جائے گا۔ان کاک ہنا ہے کہ نارووال پاور پلانٹ کو پچھلے تین ہفتوں سے واجبات نہیں ادا کئے گئے ہیں۔اور پاور پلانٹ ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے دوسو پچیس میگا وات بجلی پیدا کرنے سے مکمل طور پر قاصر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.