تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:50

سکھر سے پہلی حج پرواز 118 عازمین کو لے کر جدہ روانہ

جیو نیوز - سکھر… سکھر سے 118 عازمین حج کو لیکر پہلی حج پرواز جدہ کے لئے روانہ ہوگئی۔کمشنر سکھرڈویژن ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے سکھر ائیرپورٹ پر پہلی حج پرواز سے حجاز مقدس جانے والے عازمین حج کو رخصت کیا۔اس موقع پر انھوں نے عازمین حج پر زور دیا کہ دوران سفر کسی قسم کی ممنوعہ اشیا اپنے پاس نہ رکھیں اور سعودی عرب میں بھی اپنے اچھے عمل سے پاکستان کا نام روشن کریں۔ سکھر سے14 حج پروازوں کے ذریعے 16 سو 21 عازمین حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.