تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:6

سوئی ناردرن نے نادہندہ 28صنعتکاروں کے کنکشن کاٹ دیے

جیو نیوز - لاہور…سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 12 کروڑ روپے سے زائد رقم کے بقایا جات والے 28 صنعت کار نادہندگان کے کنکشن کاٹ دیئے اور ان کے کیسز نیب کے سپرد کر دیئے ہیں۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی جواد بٹ کے مطابق کمپنی بڑے نادہندگان کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ اس ضمن میں 28 مختلف صنعت کاروں کے گیس کنکشز کاٹ دیئے ہیں۔ ان کے ذمے 12 کروڑ روپے واجب الادا تھے۔ متعدد نوٹسز کے باوجود کمپنی کو بل ادا نہیں کئے گئے جس پر ان کے میٹر کاٹ دیئے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ نیب کے ذریعے ان صنعت کاروں کو گرفتار کر کے وصولی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.