تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:23

کوٹلی نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

جیو نیوز - کوٹلی …لائن آف کنٹرول پر بھارتی ا فواج کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کوٹلی آزاد کشمیر نکیال سیکٹر میں آج پھر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی۔ذرائع کے مطابق کوٹلی آزادکشمیر کے لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر کے علاقوں لنجوٹ اور دیری میں بھارتی فوج کی طرف سے وقفے وقفے سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جارہی ہے۔ پاکستانی فوج کی طرف سے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی جا رہی ہے۔ بھارتی افواج کی فائرنگ سے علاقے میں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ گزشتہ رات بھی بھارتی افواج نے کنٹرول لائن پر پاکستانی پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.