11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:23
کنول اورسکندر علی عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ ، ضمانت کافیصلہ کل سنایا جائے گا
جیو نیوز - اسلام آباد…انسداد ہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد فائرنگ کیس کے دو ملزمان کنول اور اختر علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر 19 ستمبر تک جیل بھجوا دیا ہے ،ملزم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو کل سنایا جائے گا۔ اویس یوسف زئی کی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے اسلام آباد کی جناح ایونیو پر فائرنگ کے کیس کی سماعت کی۔ ملزمہ کنول اور اختر علی کوبکتر بند گاڑی میں جیل سے عدالت لایا گیا۔ ملزم اختر علی کی درخواست ضمانت پر دلائل دیتے ہوئے جاوید اکبر ایڈووکیٹ موقف اختیار کیا کہ بعض ملزمان کو بچانے کے لیے اختر علی کو غلط طور پر پھنسایا گیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمہ کنول کی جانب سے پویس حکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ ملزمہ کنول کا موقف ہے کہ وہ ایک شادی کی تقریب میں جا رہے تھے کہ پولیس کی گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے بعد سارا وقعہ ہوا ، متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ پولیس نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کنول کی درخواست جھوٹ پر مبنی ہے اسے خارج کیا جائے ، پوری دنیا نے دیکھا کہ ملزم سکندر اسلحہ اٹھا کر دھمکیاں دیتا اور دہشت پھیلاتا رہا ۔
اسلام آباد: اسلحہ ،بارودبرآمدگی کاملزم مزید ریمانڈپرپولیس کے حوالے