تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:55

چیئرمین نیب کو وزیر اعظم کے ماتحت نہیں ہونا چاہیے،عمران خان

جیو نیوز - لاہور…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو وزیر اعظم کے ماتحت نہیں ہونا چاہیے۔ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نیب کا ادارہ خود مختار ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں احتساب بل جلد اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا،صوبے میں احتساب سیل کے قیام سے قبل ہی بدعنوانی کا خاتمہ کر دیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اطلاعات تک رسائی فراہم کر کے عوام کو حکومت کے احتساب کا اختیار دے دیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں مقامی حکومتوں کا مثالی نظام قائم کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.