تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:27

سفاری پارک پولیس مقابلہ:بدعنوان تھانیدار ملک سلیم برطرف

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے سفاری پارک میں مقابلے کے مرکزی کردار سابق ایس ایچ او گلستان جوہر ملک سلیم کو کرپشن اور سنگین غفلت برتنے کے جرم میں نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 16اگست کو سفاری پارک کے عقب میں واقع مدھو گوٹھ میں پولیس مقابلہ ہوا تھا جس میں ڈی ایس پی قاسم غوری سمیت دو اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ تین ملزمان مارے گئے تھے، ابتدا سے ہی اس وقت کے ایس ایچ او گلستان جوہر سب انسپکٹر ملک سلیم کا کردار مشکوک تھا، اس سلسلے میں متعدد انکوائریز کی گئیں جس میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ ملک سلیم نے پیسے کے لین دین پر مدھو گوٹھ میں چھاپہ مارا تھا جس دوران مقابلہ ہو گیا اور ڈی ایس پی سمیت دو اہلکار جان سے گئے۔ انکوائریز میں الزامات ثابت ہوجانے کے بعد آج سب انسپکٹر ملک سلیم کو برطرف کردیا گیا اور اس کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا، رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملک سلیم کو غبن اور سنگین غفلت برتنے پر عہدے سے برطرف کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.