11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:59
کلفٹن کے اسلحے کی دکان سے راکٹ لانچر برآمد،3 ملزمان گرفتار
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے کلفٹن زمزمہ میں پولیس اور حساس اداروں نے کاروائی کرکے اسلحے کی دکان سے 4راکٹ لانچر اور3 راکٹ برآمد کرلئے جبکہ 3 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔ ایس پی کلفٹن عبادت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ایک اسلحے کی دکان پر چھاپہ مار کر دکان سے 4 راکٹ لانچر اور 3 راکٹ برآمد کرلئے، جبکہ اس کاروائی میں 3 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا کسی بڑی دہشتگردی کی کاروائی کا ارادہ تھا۔جبکہ پولیس نے دکان کو سیل کردیا ہے۔