تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:15

الیکشن کمیشن کا کنٹونمنٹ آرڈیننس کے جلد اجرا کیلیے حکومت سے رجوع

جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ آرڈیننس کے جلد اجرا کے لیے حکومت سے رجوع کرلیا ،سیکریٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ اگر آرڈیننس فوری طور پر جاری نہ کیا گیا تو کینٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات مزید تاخیر کا شکار ہو جائیں گے۔الیکشن کمیشن اور فوجی حکام نے گزشتہ روز اجلاس میں ملک بھر کے 42 کینٹ ایریاز میں 3 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے پر اتفاق کیا تھا۔ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے کنٹونمنٹ آرڈیننس 2013 وزیر اعظم کو بھجوا دیا گیا تھا جس کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل کا خط لکھا ہے کہ کینٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فوری قانون سازی ضروری ہے اگر آرڈیننس کے اجرا میں تاخیر ہوئی تو نومبر کے پہلے ہفتے میں کینٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.