تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:31

گومل زم ڈیم کا افتتاح کل ہو گا،ساڑھے 17 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی

جیو نیوز - میرام شاہ …جنوبی وزیرستان میں امریکی مالی معاونت سے تعمیر کیے گئے گومل زام ڈیم کا افتتاح کل کیا جائے گا ، منصوبے سے تقریبا ًساڑھے میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق گومل زام ڈیم منصوبے سے حاصل ہونے والی 17.4میگاواٹ بجلی سے 39ہزار گھرانے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ڈیم میں 1.14ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا جس سے ایک لاکھ 63 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو سکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.