11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:47
اسلام آباد: مسیحیوں کی ریلی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا مطالبہ
جیو نیوز - اسلام آباد …اسلام آباد کی مسیحی برادری نے وفاقی دارالحکومت کی کچی آبادیوں کے مالکانہ حقوق دینے اور دیگر مسائل حل کرنے کے لیے ریلی نکالی اور جناح ایونیو پر مظاہرہ کیا۔اسلام آباد کی مسیحی برادری کی ریلی کا آغاز نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے ہوا جس کی قیادت سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کی۔ریلی کے شرکا جناح ایونیو پہنچے جہاں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلام آباد میں ایف سیکس، سیون اور جی ایٹ سمیت تمام کچی آبادیوں کے مسیحی مکین بہت سے مسائل کا شکار ہیں،انہیں مالکانہ حقوق دیے جائیں اور بجلی ،گیس کے میٹر لگانے کی اجازت دی جائے۔مظاہرے میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری اشرف گجر اورسماجی کارکن فرزانہ باری نے بھی شرکت کی۔