تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 23:3

غیر رجسٹرڈ سمز کے اجراء کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

جیو نیوز - اسلام آباد…موبائل فون کمپنیز کی طرف سے غیر رجسٹرڈ سمز کے اجراء کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی جس پر سماعت کل کی جائے گی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ غیر رجسٹرڈ سم کے استعمال پر متعلقہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی شریک ملزم نامزد کیاجائے۔جی ایم چودھری ایڈووکیٹ کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وزارت آئی ٹی، وزارت داخلہ، پی ٹی اے اور آئی جی پولیس سمیت موبائل فون کمپنیز کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جنگ اور دی نیوز کی خبر کے مطابق ملک بھر میں 40 لاکھ غیررجسٹرڈ سمز استعمال ہو رہی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی اے سے کہے کہ وہ تمام موبائل فون کمپنیز کو غیر رجسٹرڈ سمز فوری بند کرنے کی ہدایت جاری کرے اور جرائم میں ملوث افراد کو جلد پکڑنے کے لییآئی جی اسلام آباد کو موبائل سم لوکیٹر ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.