11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 23:20
شام پر ممکنہ حملہ :مجلس وحدت کا جمعہ کو ملک بھر میں ریلیوں کا اعلان
جیو نیوز - اسلام آباد…مجلس وحدت المسلمین نے شام پر ممکنہ امریکی حملے اور مصر کے واقعات کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں ریلیوں کا اعلان کردیا۔ مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوشام پر ممکنہ امریکی حملے کی کھل کر مخالفت کرنی چاہیئے اور اقوام متحدہ شام پر حملہ رکوانے میں ذمہ داریاں پوری کرے۔ان کا کہنا تھا کہ شام پر ممکنہ امریکی حملے اور مصر میں جمہوری حکومت کے خاتمے کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔