تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 23:36

مظفرگڑھ: زمین دار کی خاتون سے زیادتی،ویڈیوبھی بنوائی،ملزم فرار

جیو نیوز - مظفرگڑھ…مظفرگڑھ میں زمین دار نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ملزم نے زیادتی کی ویڈیو بھی بنوائی۔متاثرہ خاتون اور اسکے اہل خانہ علاقہ چھوڑ کر چلے گئے۔پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم سمیت دو افراد فرار ہیں۔ پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے میں زمین دار مجاہد اور اس کے ساتھیوں نے حجام کی بیوی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے کیمرہ مین شہبازکے ذریعے زیادتی کی ویڈیوبھی بنوائی ۔مجاہد 3ماہ تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ملزمان نے بعد میں ویڈیو علاقہ میں تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر بھی اپ لوڈ کر دی۔متاثرہ خاتون کامزید کہنا ہے کہ زمین دار کی دھمکیوں اوررسوائی کے ڈر سے تمام اہل خانہ نے علاقہ چھوڑدیا ہے۔پولیس نے کیمرہ مین کے ساتھی پپو کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم اور کیمرہ مین فرار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.