تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 23:52

ندیم ہاشمی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج ،کاروباری و تعلیمی سرگرمیاں معطل

جیو نیوز - کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی کی گرفتاری کے خلاف کراچی بھر میں احتجاج بدھ کی سہ پہر تک جاری رہا۔ اور پبلک ٹرانسپورٹ اور بیشتر چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بھی بند رہے۔مشتعل افراد نے ٹرکوں اوربسوں سمیت چار گاڑیوں کو آگ لگادی۔کراچی کے علاقے حیدری میں دو پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کرنے کے الزام میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کو رات گئے گرفتار کیا گیا گرفتاری کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ صبح سے جاری رہا،شہرمیں بیشتر پٹرول اور سی این جی پمپس بند رہے، صبح کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ جزوی طور پربحال تھی، جسے کراچی ٹرانسپوٹ اتحاد کی جانب سیاعلان کے بعد بند کردیا گیا۔ تعلیمی اداروں میں بھی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث اسکول جانے والے بچوں اور والدین کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی میں آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ دوسری جانب، لیاقت آباد میں مشتعل افراد نے سڑک پرٹائر نذرآتش کیے،کورنگی کے علاقے ناصر کالونی جمپ کے قریب مسافر کوچ کو آگ لگادی گئی، نارتھ کراچی 2 منٹ چورنگی کے قریب ٹرک بھی نذر آتش کردیا گیا، جبکہ گلستان میں جوہررابعہ سٹی اور ناگن چورنگی کے قریب دو بسوں کو نذرآتش کردیا گیا،عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں دو چنگ چی رکشہ بھی نذر آتش کردیئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.