12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:8
پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے پکڑے جانیوالے نوجوان کاتعلق القاعدہ سے ہے
جیو نیوز - لاہور…پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے پکڑے جانیوالے نوجوان کاتعلق القاعدہ سے نکلا، اینٹلی جنس اداروں نے ملزم کی نشاندہی پر پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم سمیت مزید7افراد کوحراست میں لے لیا۔انیٹیلی جنس ذرائع کاکہناہے مذہبی ودینی جماعتیں شدت پسندوں کوتحفظ فراہم کررہی ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر ون سے ایک نوجوان کوحراست میں لیاگیا،تفتیش کے دوران معلوم ہواوہ عرب باشندہ ہے اورالقاعدہ کیمطلوب افرادمیں شامل ہے۔خفیہ اداروں کے ذرائع کاکہناہے عرب باشندے کی نشاندہی پرجن افراد کوحراست میں لیاگیاہے ان میں پانچ افراد جہادی تربیت حاصل کرچکے ہیں اوربارودی مواد بنانے کے بھی ماہر ہیں۔جبکہ دوسرے تکنیکی سہولتیں فراہم کرتے تھے۔انٹیلی جنس ذرائع کیمطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوپنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل کے کمرہ نمبر235سے پکڑاگیا۔اسے احمد سجاد راٹھورنامی طالبعلم نے ”مہمان“ بنارکھاتھا۔احمد سجاد کاتعلق مذہبی جماعت کی طلبہ تنظیم سے بتایاجاتاہے۔انٹیلی جنس ذرائع کاکہناہے کہ مذہبی اوردینی جماعتوں کے القاعدہ سے رابطے ہیں اوران جماعتوں کے رہنما القاعدہ رہنماوٴں کورہائش سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔تاہم سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اور جماعت اسلامی کے رہنما قیصر شریف نے اسکی تردید کی ہے اور کہا کہ جماعت کاڈسپلن ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیتا۔