12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:8
حیدرآباد: پریٹ آباد میں کھلے مین ہول میں گر کر بچہ جاں بحق
جیو نیوز - حیدرآباد…حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں ایک بچہ کھلے ہوئے مین ہول میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد کا رہائشی سات سالہ انس راہ چلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔ بچے کو گرتا دیکھ کر اہل علاقہ جمع ہوگئے اور اپنی مدد آپ کے تحت اسے نکال کر سول اسپتال منتقل کیاتاہم 7 سالہ انس دوران علاج دم توڑ گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کھلے ہوئے مین ہول کوبند کرنے کے لئے متعدد بار درخواستیں دے چکے ہیں۔